پاکستان میں کورونا مثبت کیسسز کی شرح 2.53 فیصد رہی، این آئی ایچ

62
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پاکستان میں کورونا مثبت کیسسز کی شرح 2.53 فیصد رہی ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 648 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 421 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.53 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 159 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے