پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے، احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

56

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے،

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو اپنے وڈیو پیغام میں کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر سامنے آ چکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہرکورونا وائرس کی زد میں ہیں تاہم اگر احتیاط نہ برتی گئی تو پورا پاکستان اس نئی لہر کی زد میں آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیاگیا تو ہمارے ہیلتھ سسٹم پر بھی اثر انداز ہو سکتاہے۔ انہوں نے خدشہکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی کچھ اقسام بہت زیادہ خطرناک بھی ہو سکتی ہیں، ان سے خود خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔