22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان میں گیس کے دریافت ذخائر میں 4.6 فیصد اضافہ

پاکستان میں گیس کے دریافت ذخائر میں 4.6 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں گیس کے دریافت ذخائر میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 4.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اس دوران گیس کی قومی پیداوار 621 ارب کیوبک فٹ ( بی سی ایف) تک پہنچ گئی۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تجزیاتی اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ملک میں گیس کے موجود ذخائر کا حجم 18 ہزار 142 بی سی ایف تھا جبکہ گیس کے موجودہ ذخائر کا حجم 18 ہزار 981 بی سی ایف تک بڑھ چکا ہے جو گزشتہ 6 ماہ کے مقابلہ میں 621 ارب کیوبک فٹ یعنی 4.6 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گیس کے ذخائر میں اضافہ کی بنیادی وجوہات ماڑی انرجیز کے گیس ذخائر میں 996 بی سی ایف کا اضافہ ہے ۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران سوہو اور سپن وام میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن کی پیداوار بالترتیب 125 اور 92 بی سی ایف ہے ۔ اسی طرح ماڑی ڈیپ، ایچ آر ایل ، شیوا اور غازج فیلڈز سے 773 بی سی ایف گیس کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں جس سے ماڑی کے گیس ذخائر کی مدت 18 سال تک بڑھ گئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے شمالی سگھڑی اور ایم او ایل پاکستان کے رازگیر فیلڈز میں بھی بالترتیب 125 اور 57 ارب کیوبک فٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ملک کے تیل کے ذخائر میں بھی ایک فیصد یعنی 240 ملین بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران شیوا اور پنڈوری آئل فیلڈز سے 2.27 اور 2.17 ملین بیرلز کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں