پاکستان میں ہر سطح پراقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے،حافظ محمد طاہرمحموداشرفی

123
پاکستان میں ہر سطح پراقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے،حافظ محمد طاہرمحموداشرفی

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور مسالک کے لوگ رہتے ہیں ، اپنے مذہب و مسلک کو دوسروں پر جبراً مسلط نہ کرنے کا نام مذہبی رواداری ہے ، اسلام جبر کا نہیں محبت کا قائل ہے ، پاکستان میں ہر سطح پر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر سطح پر کیا جا رہا ہے ، دنیا بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر ایکشن لے ۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بی المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سینٹ جونز چرچ کی پچاس سالہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پادری ایمانوایل کھوکھر ، سہیل رضا ، پادری سلیم، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا عبد القیوم فاروقی بھی موجود تھے ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مذاہب و مسالک کے لوگوں کی مشترکہ جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا ۔ پاکستان کے قیام کا مقصد ہی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا ، اسلام نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے جو احکامات دئیے ہیں وہ واضح اور روشن ہیں ۔