39.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان میں ہفتہ کو آنے والے زلزلے کی پیشن گوئی 7 اپریل...

پاکستان میں ہفتہ کو آنے والے زلزلے کی پیشن گوئی 7 اپریل کو کی تھی، زلزلہ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکا دعوٰی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):زلزلہ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شہباز لغاری نے دعوی کیا ہے کہ ہفتہ 12 اپریل کو پاکستان میں آنے والے زلزلے کی پیشن گوئی پیر 7 اپریل کو نیشنل پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی گئی تھی۔ اے پی پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کے زلزلے کے بارے میں ہماری پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت اور وقت میں صرف معمولی فرق ہے۔

پاکستان میں ہفتے کی دوپہر ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحد کے قریب 88 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

- Advertisement -

صرف 36 منٹ بعد دوپہر 12:30 بجے دوسرا اور زیادہ طاقتور زلزلہ آیا جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر دور اور صرف 12 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ زلزلہ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 7 اپریل کی پریس کانفرنس کے دوران 8 سے 11 اپریل کے درمیان ملک کے شمال، جنوبی علاقوں میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 بتائی گئی تھی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں