ابوظہبی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) محمد عباس کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 373 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستانی باﺅلرز کے سامنے با لکل بے بس نظر آئی اور 538 رنز ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز 164 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں محمد عباس نے 5، یاسر شاہ نے 3 اور میر حمزہ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے لبوشگنے نے 43 رنز بنائے۔ پاکستان کے محمد عباس نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انکو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118309