پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی

129
شاہین شاہ آفریدی

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو 282 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 255 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ زمبابوے کی ابتدائی دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے 28 کے اسکور تک اڑادیں۔تیسری وکٹ پر کریگ ایرون اور برینڈ ٹیلر نے اسکور میں 71 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، 99 کے مجموعے پر اس شراکت کو عماد وسیم نے حارث رؤف کی مدد سے توڑدیا۔نئے بیٹسمین شان ولیمز 4 رنز ہی بناسکے ان کی وکٹ وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 71، امام الحق 58 اور عماد وسیم 33 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ برینڈن ٹیلر کی سینچری بھی زمبابوے کو شکست سے نہ بچا سکی۔ برینڈن ٹیلر نے 116 گیندوں پر 112 رنز بنائے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ یکم نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔