30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان نے مسلسل 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت کر نئی...

پاکستان نے مسلسل 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

- Advertisement -

دبئی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم نے مسلسل 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر مسلسل دسویں ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کا شمار ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیموں میں کیا جاتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ گرین شرٹس اس وقت عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستانی ٹیم نے یو اے ای میں کینگروز کے خلاف رواں ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز جیت کر ایک بار پھر ثابت کر دیا وہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے، پاکستان نے کینگروز کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر کے مسلسل دسویں سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے، گرین شرٹس نے 2016ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر فتوحات کا سفر شروع کیا اور اکتوبر 2018ءتک گرین شرٹس نے اس دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف تین بار، آئی سی سی ورلڈ الیون، سری لنکا، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، زمبابوے میں منعقدہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت کر مسلسل دس سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں