پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا

139
PCB spokesperson
PCB spokesperson

لاہور۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا،ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں،

یہ سیریز جنوری 2023 ء میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی ،اب یہ سیریز 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔ترجمان نے کہاکہ سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 ء آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سال ہو گا

،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے جون 2024 ء میں کرنی ہے ،مختصر دورانئے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔