پاکستان نے پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بھارت کو جواب دیدیا۔ترجمان دفتر خارجہ

75

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بھارت کو جواب دیدیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو بدھ کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور سیکرٹری خارجہ نے پلوامہ واقعہ سے متعلق جواب انکے حوالے کیا۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد کی فراہمی پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔اس پیشکش کے جواب میں بھارت نے 27فروری کو دستاویز پاکستان کے حوالے کی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انتہائی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل تعاون فراہم کیا ہے ، ہم نے ایسا علاقائی امن و سلامتی کے مفاد میں کیا۔ہم نے اس عمل کو آگر بڑھانے کیلئے بھارت سے مزید معلومات اور شواہد طلب کئے ہیں۔