22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان و ایران برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کے فروغ میں میڈیا...

پاکستان و ایران برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،ڈی جی خانہ فرہنگ ایران

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ ابوالحسن میری نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ انہوں ننے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان و ایران برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور ایران و سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاک ایران بارڈرز پر دشمنوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ،اس ضمن میں سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے خاتمے کے لیے باہمی رابطے ضروری ہیں۔

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران نے تجویز پیش کی کہ کوئٹہ پریس کلب اور خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں تاکہ نہ صرف دونوں ممالک کے صحافیوں کے درمیان وفود کے تبادلے کئےجاسکیں بلکہ فارسی زبان کے کورسز اور خطاطی کے کلاسز میں میڈیا کے نمائندگان کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ابوالحسن میری نے کہا کہ کوئٹہ سے زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی تاجروں اور سول سوسائٹی کا مطالبہ ہے۔

- Advertisement -

صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد نے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ ابوالحسن میری کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے ساتھ بھائی چارے اور ہمسائیگی کا رشتہ ہے،تاجروں اور علما کی طرح صحافیوں کے وفود بھی ایران بھجوائے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586103

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں