پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد شاہد کمال انتقال کرگئے

182

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد شاہد کمال گذشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ قومی ٹیم کے کوچ مظہر حسین نے بتایاکہ شاہد کمال قومی والی بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے علامہ اقبال ہوسٹل میں دو دن سے رہائش پذیر تھے ان کو منگل صبح دل کا دورہ پڑا اور ان کو پولی کلینک ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اپنے خلق حقیقی سے جا ملے، بعد میں ان کی میت کو ان کے آبائی گاﺅں کےلئے روانہ کر دیا گیا۔