پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چترال کے گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

151

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اے پی پی)پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے چترال کے گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو قومی گرڈ سے منسلک کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا، واپڈا نے دنیا کے بلند ترین مقامات میں سے ایک پر ٹرانسمیشن لائن قائم کر دی ہے، چترال سے لوئر دیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تیمر گرہ کے قریب 180 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا ہے۔