کراچی۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آرام کے بعد( کل) پیر سے ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں شامل کائنات امتیاز واپس روانہ ہو جائیں گی جبک ڈیانا بیگ دو روز بعد واپس روانہ ہوں گی۔
ڈیانا بیگ گذشتہ روز تیسرا ون ڈے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئی تھیں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم کے خلاف کلین سویپ کیا ہے۔ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ منگل24جنوری کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا۔