کراچی۔ 01 ستمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان نداڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہمان جنوبی افریقہ کی ٹیم میں لورا وولورکڈ (کپتان)، تزمین برسٹس، سنیلوس، سینالو جفتہ، آیابونگا کھاکا، اینیک بوش، نادین ڈی کلرک، ماریزین کپ، مساباتا کلاس، نوکوولولیکا ملابا اور دل میری ٹکر شامل ہیں جبکہ پاکستان ٹیم میں سدرہ امین،شوال ذوالفقار،بسمہ معروف،ندا ڈار(کپتان)، منیبہ علوی (وکٹ کیپر)،عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ،ڈیانا بیگ،نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔ فیصل آفریدی اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ طارق رشیدتھرڈ امپائر،عافیہ امین ریزرو امپائر اور محمد جاوید ملک میچ ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔