پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کی فار ایسٹ چیمپئن شپ روس سے واپس پاکستان پہنچ گئی، ٹیم نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی

160
پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کی فار ایسٹ چیمپئن شپ روس سے واپس پاکستان پہنچ گئی، ٹیم نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):روس کے شہر سیخا لین میں ہونے والے فار ایسٹ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی 5 رکنی پاکستان ویٹ لفٹنگ پاکستان واپس پہنچ گئی۔

ائیرپورٹ پر ٹیم کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے ٹیم کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور مبارک باد دی۔استقبال کرنے والوں میں دستگیر بٹ، نوح دستگیر بٹ سجاد آمین ملک، آفتاب بٹ اور دیگر احباب گرامی استقبال کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے سیخا لین میں ہونے والے فار ایسٹ چیمپئن شپ میں ایک سلور میڈل اور دو برونز میڈلز حاصل کئے ہیں۔

جو بہت بڑی کامیابی ہے جسمیں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں نے ویٹ لفٹنگ کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔ اس ٹیم کے کوچ محمد زبیر یوسف بٹ انٹرنیشنل ریفری ہیں۔