26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریش کی کوریا کے میلے میں پاکستان کی بھرپور...

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریش کی کوریا کے میلے میں پاکستان کی بھرپور سیاحتی صلاحیتوں کی نمائش

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) 4 سے 7 مئی تک منعقد ہونے والے کوریا کے سب سے بڑے سیاحتی میلے "سیول انٹرنیشنل ٹریول فیئر 2023” میں پاکستان کی بھرپور سیاحتی صلاحیتوں کی نمائش کر رہی ہے۔

اتوار کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ میلہ سیول میں پاکستانی سفارت خانے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے تعاون سے جاری ہے۔جمہوریہ کوریا میں پاکستانی سفارتخانہ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، ٹرپ ٹریلز اور پاکستان ستارہ ٹریول اینڈ ٹورز ٹو سینٹرل ایشیا نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز پاکستان پویلین میں ہمارے ملک کی خوبصورتی اور تنوع کو تلاش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی کاروبار کے بہترین مواقع بھی ہیں۔کوریا ورلڈ ٹریول فیئر (کے او ٹی ایف اے) اپنی 34 سالہ تاریخ کے ساتھ کوریا کا سب سے بڑا بین الاقوامی سفری میلہ ہے جہاں 70 ممالک اپنے سیاحتی وسائل اور ثقافتوں کو فروغ دینے کے لیے شرکت کر رہے ہیں۔کوٹفا کوریا کا واحد بین الاقوامی سفری میلہ ہے جس میں اندرون اور بیرون ملک سرکاری سیاحتی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس کو سپانسر کر رہی ہیں۔

کوٹفا کوریا میں سیاحت کی صنعت کی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے ان باؤنڈ، آؤٹ باؤنڈ، اور انٹرا بینڈ ٹورازم کو ایک ساتھ ملا کر اور اندرون و بیرون ملک سیاحتی کاروبار کے درمیان باہمی تعلقات کے لیےموقع فراہم کر رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362508

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں