31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزپاکستان ٹیلی ویژن، سٹیج، تھیٹر اور فلم کے ورسٹائل اورمعروف اداکار مسعود...

پاکستان ٹیلی ویژن، سٹیج، تھیٹر اور فلم کے ورسٹائل اورمعروف اداکار مسعود اختر کی سالگرہ 5 ستمبر کو منائی جائے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):پاکستان ٹیلی ویژن، سٹیج، تھیٹر اور فلم کے ورسٹائل اور معروف اداکار مسعود اختر کی سالگرہ 5 ستمبر کو منائی جائے گی۔ مسعود اختر 5 ستمبر 1939 کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقامی سکول سے حاصل کرنے کے بعد انھوں نے مری کالج میں داخلہ لیا۔ لاہور منتقل ہوئے تو بینک میں ملازمت کے ساتھ ایل ایل بی کیا۔ دوران ملازمت انہوں نے ریڈیو پر کام شروع کر دیا اور برجستہ جملوں کی ادائیگی سے تھیٹر پر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ 1960 کی دہائی میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا اور 1968 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ انھوں نے پہلی فلم سنگدل میں کام کیا، جو بہت مقبول ہوئی۔ اس کے بعد درد، دوسری ماں، آنسو، تیری صورت میری آنکھیں، جاپانی گڈی، گھرانہ، میرا نام محبت، بھروسا، انتخاب، نکی جئی ہاں سمیت کئی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انھوں نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ حکومت پاکستان نے مسعود اختع کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔ مسعود اختر 5 مارچ 2022 کو 82 سال کی عمر میں پھپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے لاہور میں وفات پا گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر علمی، ادبی حلقوں اور شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور مسعود اختر کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=499128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں