پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل) چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

90

راولپنڈی۔19 نومبر(اے پی پی) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (کل) منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پی ایف ایف کے مطابق پہلا میچ پاکستان سول ایوی ایشن اور پاکستان نیوی کے درمیان کے بی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ایس ایس جی سی اور اشرف شوگر ملز کی ٹیمیں کے ایم سی گراﺅنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ مسلم ایف سی اور افغان ایف سی چمن کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے میچ میں نیشنل بنک اور کے پی ٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پی اے ایف کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کے آر ایل دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔