خوشاب۔3جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور قوم کی بقاء کی جنگ لڑی ہے،جھوٹے وعدوں سے کام نہیں بنتا ہے، تکبر، ضد اور تعصب پر مبنی سیاست اور شخصیات مٹ جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشاب میں گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے خوشاب میں اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر خوشی ہوئی،خطے کے بہادر اور غیور عوام کو بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایک متفقہ آئین دیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور قوم کی بقاء کی جنگ لڑی ہے، بلند و بانگ دعوے کرنے والے کتنے آئے اور چلے گے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر دور میں پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی بات کی جاتی رہی ہے، عوام کا پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتا، پاکستان پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدوں سے کام نہیں بنتا ہے، تکبر، ضد اور تعصب پر مبنی سیاست اور شخصیات مٹ جاتی ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنے والے سر پر بالٹی رکھ کر باہر نکلتے ہیں،کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے تھے کہ ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں خوشیاں منائی گئیں جس دن کورکمانڈ کے گھر پر حملہ کیا گیا، پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے۔ یہ خطہ شہیدوں اور غازیوں کا خطہ ہے، کرنل شیر خان شہید کی بہادری کی بھارتی افواج کے سربراہ نے بھی تعریف کی ہے،ہمارے شہیدوں نے دشمن کے خلاف جو کامیابی حاصل کی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کو پھانسی کا پھندے پر لٹکایا گیا لیکن کس نے اپنے اداروں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا،اگر آپ نے نے بلال بھٹو کو وزیر اعظم بنایا توخوشاب کی عوام کے مسائل حل ہوں گے ، خوشاب میں یونیورسٹی بھی بنے گی اور گیس بھی آئے گی۔
، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے، جن لوگوں نے اس ملک کے دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا ان کو نشان عبرت بنانا ہوگا، الیکشن اکتوبر 2023میں ہوں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی آ ئندہ الیکشن جیتے گی اور حکومت بنائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک اظہر اعوان اور ملک ساون علی اعوان اپنے علاقے کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں،ایسے نوجوانوں بہت کم ہیں جو آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پرملک اظہر اعوان امیدوار صوبائی اسمبلی نےآئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اپنی سیاست کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کر رہا ہوں،پاکستان پیپلز پارٹی نے اس ملک کو آئیں پاکستان اور ایٹم بم کا تحفہ دیا ہے، آج پوری قوم کے دلوں میں اگر بھٹو زندہ ہے اس کی اصل وجہ یہ ہی کہ بھٹو نے اس قوم کو ایک عظیم قوم بنانے کا عزم کیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی خوشاب کے مسائل کو حل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا قیمتی وقت نکال کر خوشاب آمد پر دل سے مشکور ہوں، آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں سپیکر قومی اسمبلی نے خوشاب کو خصوصی اہمیت دی ہےگولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب ملک نعیم صادق نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس موقع پرلک علی ساون اعوان نےگولڈن جوبلی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ضلع خوشاب کے مسائل کو حل کرے گی،خوشاب کی عوام کو روڈ اور انفراسٹرکچر کے مسائل کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر مملکت برائے انڈسٹری تسنیم احمد قریشی نے خوشاب میں آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم بلال بھٹو زرداری ہوں گے ، بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جمہوریت کی خاطر ہمیشہ لڑتی رہوں گی، بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بقاء کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔