پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے کوئٹہ میں مختلف وفود کی ملاقاتیں

245
نوابزادہ جمال رئیسانی کی خضدار میں دہشت گرد وں کے حملے کی مذمت

کوئٹہ۔ 07 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے اتوار کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدرعادی عسکری، سردار سعید احمد نچاری، مصطفی خان اچکزئی، ملک فہیم شاہوانی، ٹکری فیض شاہوانی، میر ندیم شاہوانی، ایلم ثنا شاہوانی، ماما علی رئیسانی اور دیگر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں قبائلی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میر فرید خان رئیسانی بھی موجود تھے۔