28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے بطور سینیٹر حلف اٹھا...

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ نے ان سے حلف لیا۔وقار مہدی کو حال ہی میں سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر سینیٹ کا رکن منتخب کیا گیا تھا۔

تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹیرین تھے جن کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔حلف برداری کے موقع پر ایوان میں وقار مہدی کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان نے ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وقار مہدی نے ایوان بالا میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597348

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں