پاکستان کا اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے رکن کی حیثیت سے انتخاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ

82

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے رکن کی حیثیت سے انتخاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر نے ہفتہ کو سماجی رابطوں کی وہب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس سے بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے اور دنیا بھر میں انصاف کے فروغ کیلئے ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے اپنی پوست میں PakistanInUNSC# کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا۔