32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا اقوام متحدہ کی اصلاحاتی منصوبے یواین80 کے اقدام کا خیر...

پاکستان کا اقوام متحدہ کی اصلاحاتی منصوبے یواین80 کے اقدام کا خیر مقدم

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔20مئی (اے پی پی):پاکستان نےقوام متحدہ کی اصلاحاتی منصوبے یواین80 کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اس کا بنیادی مینڈیٹ سب سے اہم رہنا چاہیے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے ایک غیر رسمی اجلاس ، جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نے رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے نظام کی اصلاح کے لیے اپنی وسیع کوششوں سے آگاہ کیا،میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کو زیادہ موثر بنانے کے لیے یواین 80 کے بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کثیر جہتی کے ایک مضبوط وکیل اور اقوام متحدہ اور اس کے چارٹر کے سخت حامی کے طور پر، پاکستان اس اقدام کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ کامیابی کی کلید اس عمل میں مضمر ہے، جو کہ شفاف، متفقہ اور جامع ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو اندرونی طور پر اور رکن ریاستوں سے چلنے والا اور بیرونی دباؤ سے محفوظ ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے سفیر عاصم نے کہا کہ اس عمل کو سابقہ ​​اصلاحاتی مشقوں پر استوار ہونا چاہیے تاکہ اس اقوام کو مزید آگے بڑھایا جاسکے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات اور بنیادی مفادات کو خاص طور پرایس ڈی جیز (پائیدار ترقی کے اہداف) اور 2030 کے ایجنڈے کی سالمیت کے حوالے سےمرکزی ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ مینڈیٹ کا مقصد ان کے موثر نفاذ کو یقینی بنانا ہونا چاہیے اور ترقی کے ستون کو اس عمل کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ عالمی عدم استحکام، بڑھتے ہوئے تنازعات، چارٹر کی صریح خلاف ورزی ، بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کا بنیادی مینڈیٹ سب سے اہم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کی روک تھام اور امن کے قیام کو کمزور نہیں کیا جانا چا ہیے بلکہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے مارچ میں شروع کیا گیا یواین 80انیشیٹو تین ترجیحات پر مرکوز ہے جن میں آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا، اس بات کا اندازہ لگانا کہ کس طرح رکن ممالک میں مینڈیٹ کے زیر نظر اہم کاموں کو لاگو کرنا ، اقوام متحدہ کے نظام میں ساختی اصلاحات کی تلاش شامل ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599195

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں