23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی...

پاکستان کا امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پر بنگلہ دیش کی حکومت سے سخت احتجاج

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستان نے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پر بنگلہ دیش کی حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔اس سلسلے میں جمعرات کو پاکستان میں بنگلہ دیش کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے1971ءسے قبل سر زد ہونے والے مبینہ جرائم پرامیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پرسخت احتجاج کیا گیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈھاکہ کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کے باوجود حکومت بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں افسوسناک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ 1974ءکا سہہ فریقی معاہدہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا سنگ میل ہے۔معاہدے کے تحت بنگلہ دیش کی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ معافی عمل کے تحت مقدموں پرمزیدکاررائی نہیں ہو گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4631

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں