پاکستان کا بابا گرو نانک کی 550 ویں یوم ولادت کے سلسلے میں کرتار پورہ سرحد کھولنے کا فیصلہ

102
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)پاکستان نے بابا گرو نانک کی 550 ویں یوم ولادت کے سلسلے میں کرتار پورہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان 28نومبر کو سنگ بنیاد رکھیں گے۔پاکستان نے بھارت کو اپنے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بابا گرو نانک کی 550 ویں یوم ولادت موقع پر سکھ برادری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتار پورہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان 28نومبر کو سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے ہی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کرتار پورہ سرحد کھلنے سے سکھ برادری کو دونوں ملکوں کے مابین آنے جانے میں بڑی سہولت ملے گی۔کرتار پورہ کوریڈور کے مکمل ہونے سے سکھوں کے مقدس مقامات ڈیرہ بابانانک صاحب اور کرتار پورہ زیارت ایک دوسرے سے منسلک ہو جائیں گے۔