پاکستان کا بھارت میں غیر متعلقہ افراد سے 7 کلوگرام سے زیادہ قدرتی یورینیم پکڑے جانے کی اطلاعات پر اظہارتشویش

157
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں غیر متعلقہ افراد سے 7 کلوگرام سے زیادہ قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح یورینیم کی اتنی مقدار کسی بھی ریاست کے کنٹرول سے باہر دستیاب ہوسکتی ہے

اور ان وجوہات کی نشاندہی کی جائےجس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے مغربی ریاست مہاراشٹر میں غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں تابکار قدرتی یورینیم رکھنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا ہےجسے ممکنہ طور پر دہشت گرد ایٹی دھماکہ خیز مواد بنانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کے مطابق ضبط شدہ مواد کی مالیت 2.9 ملین ڈالر ہے۔