پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر مملکت پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان کی میڈیا سے گفتگو

84

اسلام آباد ۔ ےکم فروری (اے پی پی) وزیر مملکت پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور اسی تناظر میں پاکستان نے اپنی پالیسیاں مرتب کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان اور بقاءکے لئے اپنی پالیسیاں جاری رکھے گا۔