پاکستان کا معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں سے معذورمتاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

75
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گنوں اور تشدد کے ذریعہ بے دردی سے معذورہونے والے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔دفتر ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ، اقوام متحدہ، بین الاقوامی میڈیا اور سول سوسائٹی نے ان مظالم کے لئے بھارت کی مذمت کی ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دفتر ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق(او ایچ سی ایچ آر)کی کشمیر رپورٹ 2019 کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2016 کے وسط سے لے کر 2018 کے آخر تک بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گنز کے چھروں سے 1،253 افراد کو بینائی سے محروم کردیا ہے۔ اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد سے ہی مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنوں سے معذور افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بھی پیلٹ گنز سے مقبوضہ کشمیریوں میں بینائی سے محروم خواتین اور بچوں کی تعداد میں اضافے کا اعتراف کیا گیا ہے۔معذور افراد کا عالمی دن اس بات کا متقاضی ہے کہ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان پیلٹ گنز کے استعمال اور مظالم۔سے روکیں۔