25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کا کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم

پاکستان کا کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):پاکستان نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت کردستان ورکرز پارٹی کو تحلیل کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ت

رجمان نے کہا کہ ہم اس پیش رفت کو پائیدار امن اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گہرے برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے پاکستان اور ترکیہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر تمام شعبوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں