23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںپاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن...

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا نیشنل کاٹن پالیس متعارف کرانے کا فیصلہ

- Advertisement -

ملتان۔ 19 اپریل (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے نیشنل کاٹن پالیسی (این سی پی) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کسان اتحاد کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی جی اے کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل، اپٹما چیئرمین کامران ارشد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث 120 سے زائد سپننگ ملز اور 800 سے زائد جننگ فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں ۔جننگ، سپننگ اور ٹیکسٹائل کی بحالی کے لیے موجودہ حکومت کو مزید اقدامات کرنے چاہئیں ۔

اسں موقع پر سابق چئیرمین حاجی محمد اکرم، چوہدری وحید ارشد،سہیل محمود ہرل بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں ہے۔۔ملک کی 70 فیصد سے زائد زرعی آبادی کے روزگارکادارومدار کپاس جیسی واحد نقدآور فصل پر ہے۔حکومتی سرپرستی اور گائیڈ لائن سے اسے مزید بہتر کیا جا سکتا یے ۔ ڈاکٹر جسومل نے کہا کہ ہم حکومت سے امید کرتے ہیں کہ آئندہ بجٹ میں کپاس کے تمام سٹیک ہولڈرز کسان، جنرز اور ٹیکسٹائل مل مالکان کو اعتماد میں لے کر پالیسی مرتب کی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں