پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے لئے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی کو میچ آفیشل پینل میں منتخب کر لیا

103
روحیل نذیر ڈارون سیریز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے،ترجمان

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی کو میچ آفیشل پینل میں منتخب کر لیا ہے۔ ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی شعبہ مطالعہ پاکستان کے سربراہ ہیں اور قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں بطور نیشنل امپائر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اُن کی پیشہ وارانہ خدمات کی پیش نظر انہیں قومی پینل میں منتخب کیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر ، اساتذہ اور طلباء وطالبات نے اُنہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔