پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا، پی سی بی چیف ایگزیکٹووآفیسر وسیم خان کی پریس کانفرنس

45

کراچی۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔ پی سی بی اور فرنچائزڈ ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختلف کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹووآفیسر وسیم خان نے ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی اور پی ایس ایل کے سربراہ بابرحمید اور ڈاکٹرز کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ جمعرات کو یہاں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیاہے،اور اب ہم آگے کی ونڈو تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اب فوری طور پر 6 ٹیموں کے شرکا کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کرونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری تھی، بایو سیکیور میں ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے اور

اب ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو سکیور ببل ناکام کیسے ہوا، اس کی تفتیش ہو گی، اس وقت ان کی ترجیح انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی حفاظت اور انہیں بخیرت ان کے ممالک میں واپس پہنچانا ہے۔

وسیم خان نے یہ بھی کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اس سال کے اختتام سے پہلے پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کروا کر اس مکمل کیا جائے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کو ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھا اور بقیہ میچز نومبر میں کروائے گئے تھے۔