راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر میراں بخش کی 119 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام کے ساتھ میراں بخش کی تصویر شیئر کی گئی،
ملک میراں بخش 20 اپریل 1903 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1955 میں دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 15 فرسٹ کلاس میچوں میں 48 وکٹیں حاصل کیں۔