صدر ڈاکٹر عارف علوی کی شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکے کی مذمت ، شہید ہونے والوں کےدرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

191

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےحملے میں شہید ہونے والوں کےدرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرملکت نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیاہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری قوم متحد ہے،دہشت گردی کےباقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔