پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

269
آئی سی سی رینکنگ

کراچی۔5مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ۔

جمعہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں 102 رنز سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ چوتھا میچ جیتنے سے پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 113.483 ہوگئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 113.286 ہیں جبکہ انڈیا کے ریٹنگ پوائنٹس 112.638 ہیں ۔

پاکستان کو اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں بھی لازمی فتح درکار ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی آفیشل ون ڈے رینکنگ جنوری 2005 ء میں شروع ہوئی۔ اس رینکنگ کے اجراء کے بعد سے پاکستان کی بہترین پوزیشن تیسری رہی ہے۔