پاکستان کو 10ویں جائزہ اجلاس کے لیے کنونشن آن نیوکلیئر سیکیورٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

159
Foreign Office

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نیوکلیئر سیفٹی کے کنونشن (سی این ایس) کے معاہدہ کرنے والے فریقین نے متفقہ طور پر پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) کے چیئرمین فیضان منصور کو نیوکلیئر سیفٹی کے کنونشن (سی این ایس) کے دسویں جائزہ اجلاس کے لیے صدر منتخب کر لیا ہے جبکہ پاکستان کو کنٹری گروپ کی سطح پر وائس چیئرپرسن اور رابطہ کار منتخب کیا گیا ہے

، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ انتخابات نیوکلیئر سیفٹی کے شعبے میں پاکستان کی مہارت اور مثالی ریکارڈ پر سی این ایس کے معاہدہ کرنے والے فریقین اور بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پاکستان اپریل 2026 تک نیوکلیئر سیفٹی کے کنونشن کے دسویں جائزہ اجلاس کے عمل کی تکمیل تک صدر کے عہدے پر فائز رہے گا۔