22.1 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کو موجودہ مون سون سیزن میں یکسر غیر معمولی موسمی صورتحال...

پاکستان کو موجودہ مون سون سیزن میں یکسر غیر معمولی موسمی صورتحال کے باعث انسانی بحران کا سامنا ہے، سینیٹر شیری رحمن

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ مون سون سیزن میں یکسر غیر معمولی موسمی صورتحال کے باعث انسانی بحران کا سامنا ہے۔ بدھ کو غیر ملکی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث یہاں صورتحال ہر روز تبدیل ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث رونما ہونے والے واقعات کے نتیجے میں ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 903 تک پہنچ گئی ہے، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور خوراک سے محروم ہیں۔ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ ہمیں ایک سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر معمولی مون سون بارشیں ہورہی ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف کراچی شہر میں چند گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختصر دورانیے میں اتنی زیادہ بارش سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال سے شہری ڈھانچہ مطابقت نہیں رکھتا، اس وجہ سے بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323682

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں