پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے،اعلی معیار کی پولیو مہم کے ذریعے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے،کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے،اعلی معیار کی پولیو مہم کے ذریعے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔ ترجمان قومی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ 115اضلاع میں جاری پولیو مہم کا آج ( اتوار کو )آخری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے، اعلی معیار کی پولیو مہم کے ذریعے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، وفاق اور صوبے ملکر اس قومی مقصد کے حصول کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلایں ،پولیو کے خاتمے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس مہم کے اصلی ہیروز ہیں ،علماء کرام، مذہبی سکالرز، سول سوسائٹی اور میڈیا پو لیو کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

186
Dr. Mukhtar Ahmed Bharath

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے،اعلی معیار کی پولیو مہم کے ذریعے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔

ترجمان قومی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ 115اضلاع میں جاری پولیو مہم کا آج ( اتوار کو )آخری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے، اعلی معیار کی پولیو مہم کے ذریعے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، وفاق اور صوبے ملکر اس قومی مقصد کے حصول کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلایں ،پولیو کے خاتمے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ، پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس مہم کے اصلی ہیروز ہیں ،علماء کرام، مذہبی سکالرز، سول سوسائٹی اور میڈیا پو لیو کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔