اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):کثیرالجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 5.507 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ2025تک کی مدت میں پاکستان کو کثیرالجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے مجموعی طور پر 5.507 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جن میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو 2.827 ارب ڈالر اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے 358.49 ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت شامل ہے، کمرشل بینکوں کے ذریعہ 559.65 ملین ڈالر اور نیاپاکستان سرٹیفکیٹس کی صورت میں 1.455 ارب ڈالر کی معاونت حاصل کی گئی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1189.92 ملین ڈالر،ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 81.95 ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر،آئی بی آرڈی 259.14 ملین ڈالر،آئی ڈی اے 720.84 ملین ڈالر،ایفاد 35.93 ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک 148.57 ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک(قلیل مدتی) 375.72 ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 4.05 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
اسی طرح دوطرفہ شراکت داروں میں سے چین کی جانب سے پاکستان کو 99.17 ملین ڈالر،فرانس 108.05 ملین ڈالر،جرمنی 32.64 ملین ڈالر،جاپان 28.88 ملین ڈالر،جنوبی کو ریا 11.76 ملین ڈالر،کو یت 24.40 ملین ڈالر،سعودی عرب 13.54 ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 40.00 ملین ڈالرکی مالی معاونت موصول ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پراجیکٹ ایڈ کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 2.434 ارب ڈالر اور نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 3.073 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585377