پاکستان کو یونیورسل پوسٹل یونین میں دوبارہ منتخب کر لیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

120

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کو یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو)میں انتظامی کونسل کیلئے دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔یو پی یو اقوام متحدہ کی اہم فیصلہ ساز ایجنسی ہے جو انٹر نیشنل پوسٹل سروسز کی ترقی اور تعاون کی ذمہ دار ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کونسل کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب 20ستمبر سے 7اکتوبر تک استنبول میں منعقدہ یو پی یو کی 26ویں کانگرس کے موقع پر الیکشن کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔پاکستان 1947سے یو پی یو کا فعال رکن ہے اور انٹر نیشنل پوسٹل سسٹم کی نہتری اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یو پی یو ایک بین الاقوامی تنظیم ہے ،جس کا ہیڈ کوارٹر سو ئٹزر لینڈ کے شہر برن میں واقع ہے۔یو پی یو رکن ملکوں کے مابین انٹر نیشنل میل کے تبادلے کیلئے قوانین وضع اور سروسز اور مصنوعات کو جدید بنانے کی غرض سے سفارشات فراہم کرتی ہے۔ 41 ویں ممبر کونسل آف ایڈمنسٹریشن میں پاکستان کا دوبارہ انتخاب پاکستان کا یونیورسل پوسٹل یونین میں خدمات کا اعتراف ہے۔