اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی نے کہا ہے کے پاکستان 50 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جو کووڈ 19 کی صورتحال کو بہتر انداز میں قابو پا رہا ہے۔
جمعرات کو یہاں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جریدے "اکنامسٹ” کے مطابق پاکستان میں کاروباری اور دیگر سرگرمیاں نارمل صورت حال کے مطابق جاری ہیں جو کووڈ 19 کے خلاف بہتر اقدامات کی نشاندہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی اور غیر نصابی سرگرمیاں کووڈ 19 سے پہلے والی صورت حال کی طرح جاری ہیں ،پاکستان اور مصر نے کووڈ 19 پر قابو پانے کے لیے بہتر حکمت عملی اپنائی ہے ۔