پاکستان کوپولیوسے پاک کرنا ہمارامشن ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

110

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پولیوسے بچائو کے عالمی دن پرپیغام میں کہاہے کہ پاکستان کوپولیوسے پاک کرنا ہمارامشن ہے۔ پنجاب کوپولیوفری بنانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنجاب کے بچوں کومحفوظ اورصحت مندماحول فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب میں پولیو کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزاپناکرداراداکررہے ہیں۔ والدین اپنے معصوم بچوں کو مستقل جسمانی محتاجی سے پچانے کیلئے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

پولیوکے خلاف جنگ میں والدین کاکردارسب سیاہم ہے۔ والدین انسدادپولیومہم کے دوران ہیلتھ ورکرزکے ساتھ مکمل تعاون کیاکریں۔

وزیر صحت نے کہاکہ تمام انسدادپولیومہمات کے دوران بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کیسوفیصدہدف کویقینی بنایاجارہاہے۔ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارپاکستان کو پولیوفری ملک دیکھناچاہتے ہیں۔