پاکستان کی افغانستان میں فوجی اڈے پر دہشت گردحملے کی شدید مذمت

84

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبے بلخ میںجمعہ کو فوجی اڈے پرہونے والے دہشت گردحملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا اور لوگ زخمی ہوئے ۔دفترخارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں افغانستان کی حکومت،عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔ بیان میں پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کے عزم کا اعادہ کیا۔