پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

130
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے شہر سمنگان میں مدرسے پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے اس واقعہ پر اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغانستان کے عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔