پاکستان کی افغانستان کے شہرمزار شریف میں دہشت گردحملوں کی مذمت

134
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے شہرمزار شریف میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جمعہ کو دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان کے عوام اور خاص طور پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی، حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم افغانوں کے خلاف دہشت گردی کی ان گھناؤنی کارروائیوں کا مقصد امن، استحکام اور ترقی کے لیے افغان قوم کے عزم کو کمزور بنانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے ذریعے افغانستان میں ہزارہ اور شیعہ برادری کو نشانہ بنانا تشویشناک امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے افغانستان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔