پاکستان کی افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت شہر پل عالم میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

65
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے صوبہ لوگر کے دارالحکومت شہر پل عالم میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں۔ہفتہ ںکو دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا اور دکھ کی اس گھڑی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جدوجہد میں افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔