27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی اقلیتی برادری پاک افواج کے ساتھ ہے ،سینیٹر دنیش کمار...

پاکستان کی اقلیتی برادری پاک افواج کے ساتھ ہے ،سینیٹر دنیش کمار پلیانی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 اپریل (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات لگانا تشویشناک ہے ،پاکستان کی ایک کروڑ اقلیتی برادری پاک افواج کے ساتھ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا۔ سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے کہاکہ پاکستان عرصہ دراز سے دہشتگردی کا شکار ہے۔

انڈیا کی جانب سے بغیر ثبوت الزامات لگانا تشویشناک ہے ۔ یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا جارحیت ہے۔کشیدگی کسی بھی صورت میں دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ۔بھارت کو تحمل ودانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کرنا چائیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587232

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں