پاکستان کی باقرالعلوم مسجد کابل میں خودکش حملے کی شدید مذمت

104

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے باقرالعلوم مسجد کابل میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی جس میں قیمتی جانی نقصان اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں پاکستان نے کابل خودکش حملے میں جابحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنے عزم کا واضخ اظہار کیا اور اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے قریبی تعاون اور مسلسل کوششوں کا اظہار کیا۔