پاکستان کی بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی مذمت

103

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ہفتہ کوکنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج نے ا یل او سی سے1200 میٹر دو تھرٹی نار گاﺅں پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں ایک بے گناہ شہری شہید اور تین زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے جوابی کارروائی میں اس بھارتی چوکی کونشانہ بنایا جہاں سے گولہ باری کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔